لکھنؤ : 28 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے قنوج میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے خود کو ’انتہائی پسماندہ‘ بتائے جانے کے بعد اب بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے جوابی حملہ کیا ہے۔ مایاوتی نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس کرکے الزام لگایا کہ وزیر اعظم صرف سیاسی فائدہ کے لئے خود کو بہت پسماندہ بتا رہے ہیں۔ بی ایس پی صدر کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب مودی نے الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایک نیچ شخص ہیں۔ بی ایس پی چیف نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم ہمیشہ سے ہی اپر کاسٹ کے تھے۔ انتخابی مہم کے دوران پی ایم مودی نے خود ہی اپنے آپ کو بیک ورڈ کلاس کا بتایا تھا۔ انہوں نے خود کو او بی سی بتا کر ووٹ لینے کی کوشش کی لیکن ہر کوئی ان کی اصلی ذات جانتا ہے۔ پی ایم ہمیشہ سے اپر کاسٹ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن گجرات میں ان کی مدت کے دوران انہوں نے اپنی کمیونٹی کو سیاسی فائدے کے لئے او بی سی میں شامل کر لیا۔ اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی نے زور دے کر کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کے برعکس مودی’بیک ورڈ کلاس میں پیدا‘نہیں ہوئے۔ مودی پر حملہ بولتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ قنوج میں انہوں نے (پی ایم مودی) نے کہا کہ بہن جی اور اکھلیش ان کے بارے میں سوچتے ہیں کہ وہ نیچ شخص ہیں کیونکہ وہ ایک بیک ورڈ کلاس سے آتے ہیں۔ انہیں (بی جے پی) دلت بیک ورڈ کارڈ اب کام نہیں کر رہا ہے۔ بتا دیں کہ ہفتہ کو وزیر اعظم مودی نے اپنی ذات کو لے کر یوپی کے قنوج میں ایس پی-بی ایس پی سمیت پورے اپوزیشن کی تنقید کی تھی۔ وزیر اعظم نے اپوزیشن پر ذات- مذہب کی سیاست کا الزام لگایا۔